اسلام آباد:
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عید قربان کے موقع پرعوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 86 پیسے اضافے کے بعد 103 روپے 97 پیسے کا ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے مہنگا کیا گیا اور اب مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے میں فروخت ہوگا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team