سلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے ہیں اور اس وقت پاکستان میں اس وبا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس وائرس صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 ہے، پنجاب میں 90 ہزار 873 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958 ، بلوچستان میں 11 ہزار 732 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے جب کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team