لاہور(الصفوت نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے لاہور ائیرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دبئی وطن روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ مکمل کرکے قذافی اسٹیڈیم سے ایئرپورٹ پہنچی، جہاں ٹیم کوسخت سیکیورٹی کے حصارمیں رکھا گیا بعد ازاں نجی ایئرلائن کے ذریعے ٹیم اپنے ملک روانہ ہوگئی۔سری لنکن ٹیم کے پرامن طریقے سے کامیاب دورے کو پزیرائی ملی، اور عالمی کرکٹ کے لیے پاکستان کے دروازے کھل گئے، دیگر ملکوں کے بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کے امکانات ہیں۔اس دورے میں سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں ایک روزہ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ ٹی20 سیریز میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کیا۔ …………………………………………… یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان ا?ئی تھی، جہاں دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی، پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا تھا جبکہ دو میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی تھی، اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔اپنے ملک روانگی سے قبل سری لنکا کی ٹیم کے کوچ رمیش رنا ئیکے کا کہنا تھا کہ پاکستان ا?کر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی، یہاں سے ملنی والی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔میچ کے بعد سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے اور کپتان داش شناکا نے مشترکا پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شائقین کرکٹ کا سپورٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team