کابل(الصفوت نیوز تازہ ترین) افغانستان میں مسلح افراد نے ضلعی گورنر راز محمد وزیری کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گورنر ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تحصیل جغاتو کے ضلعی گورنر راز محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں گورنر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان فردوس فرامراز نے قاتلانہ حملے میں ضلعی گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے جنہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ تین روز قبل افغان صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں داعش ایشیا کے سربراہ عمر عاصم اپنے 6 دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا تھا۔ یہ افغان سیکیورٹی کی بڑی کامیابی سمجھی جارہی تھی۔ افغانستان میں صدارتی الیکشن کے بعد سے طالبان کے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، امریکا کی جانب سے امن مذاکرات کے خاتمے کے اعلان نے صورت حال کو مزید کشیدہ کردیا ہے اور 17 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team