کراچی (الصفوت نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاکستان ٹیم میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی شمولیت کا امکان ہے۔ کراچی کے بعد لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے۔گرین شرٹس اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہیں، دوسری ٹیم سری لنکا کی ہے جس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل تو ضرور جیتا ہے لیکن اس وقت اس کی رینکنگ نمبر 8 ہے۔’ٹی ٹوئنٹی میں عمر اور احمد شہزاد کو پورا موقع دیں گے، حسنین کو بھی کھلائیں گے‘سری لنکا کی نوجوانوں پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے خوشگوار موسم میں جمعے کو بھرپور ٹریننگ کی، گرین شرٹس نے بھی خوب جم کر پریکٹس کی۔کپتان سرفراز احمد نے اشارہ دیا ہے کہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین پہلے ٹی ٹوئنٹی کے فائنل الیون کا حصہ ہو سکتے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team