پشاور(الصفوت نیوز )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے پر حلقے کے عوام کو انوکھا ٹریٹ دیا گیا ،جی جناب خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی علاقہ ضلع خیبر میں کچھ ایسے ہی ہوا،قبائلی اضلاع کے انتخابات میں منتخب ہونیوالے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نے اپنی کامیابی کی خوشی میں حلقے کے 4 ہزار افراد کو سوات کی وادی کالام کی سیر کے لیے لے جانے کی تیاری مکمل کر لی۔قبائلی ضلع خیبر سے صوبائی اسمبلی کے منتخب ہونے والے رکن اور سابق ایم این اے کے صاحبزادے نے اپنی کامیابی کی خوشی میں حلقے کے 4000 نوجوانوں کو وادی کلام کی سیر کرانے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل سابق ایم این اے کے بھتیجے نے گزشتہ ہفتے اپنے حلقے پی کے 105 ضلع خیبر کے 8700 پولنگ ایجنٹس، کوارڈی نیٹرز اور حلقے کے نوجوانوں کو وادی کالام کی سیر کرائی، ان افراد کو ساڑھے 3 ہزار گاڑیوں میں لے جا کر 70 ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا جہاں چار روزہ قیام کے دوران روزانہ ان کے کھانے کیلئے 40 دبنے ذبح کئے جاتے رہے، جس پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اب پی کے 106 سے بی اے پی کے ہی منتخب رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقے کے 4000 نوجوانوں کو کالام لے جانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان افراد کو اڑھائی ہزار گاڑیوں میں لے جایا جائیگا جب کہ 40 ہوٹل بک کئے گئے ہیں جہاں روانہ 30 دنبے ذبح کر کے ان کی تواضع کی جائے گی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team