اسلام آباد(الصفوت نیوز/تازہ ترین)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری ’پاکستان انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ‘ میں مردوں کے ایونٹ میں طیب اسلم ،عاصم خان،عماد فرید اور فرحان محبوب جبکہ خواتین کے ایونٹ میں ماریہ طور پاکی وزیر،آمنہ فیاض،صائمہ شوکت اور مقدس اشرف نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں 30اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میںمردوں کے ایونٹ میں طیب اسلم نےاسرار احمد کوتین ۔ایک سے،عاصم خان نےفرحان زمان کوتین۔دو سے ،عماد فریدنے وقاص محبوب کوتین۔صفر سے جبکہ فرحان محبوب نےحارث قاسم کو بھی تین۔صفر سے شکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ خواتین کے ایونٹ میں ماریہ طور پاکی وزیرنے نور الہدیٰ کوتین۔صفر سے ،آمنہ فیاض نے انعم مصطفیٰ کو بھی تین۔صفر سے،صائمہ شوکت نےرفعت خان (زخمی ہونے پر)کوجبکہ مقدس اشرف نےروشنا محبوب کوتین ۔دو سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے۔ خواتین کے ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل آج دوپہر 12بجے ماریہ طور پاکی وزیراورآمنہ فیاض کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل بعد دوپہر 12:45پرصائمہ شوکت اور مقدس اشرف کے درمیان کھیلا جائیگا۔مردوں کے ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل آج دن دو بجے طیب اسلم اورعاصم خان کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل آج دن 2:45پرعماد فرید اور فرحان محبوب کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں مردوںکے ایونٹ کیلئے10ہزار امریکی ڈالرجبکہ خواتین کے ایونٹ کیلئے 5ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team