کراچی (الصفوت نیوز تازہ ترین )اسلام آباد ہائی کورٹ سے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد آج رات تک ان کی گرفتاری کا امکان ہے. آج عدالت نے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت نمٹا دی ہے جبکہ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے.
سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس اور ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں. سابق صدر فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے روانہ ہوگئے تھے لیکن ان کی آج ہی گرفتاری کے امکانات موجود ہیں. نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو پارلیمنٹ روانہ ہوگئی ہیں جبکہ پولیس اور نیب کی مشترکہ ٹیم نے زرداری ہاﺅس پر چھاپہ بھی مارا ہے.
آصف زرداری 28 مارچ سے عبوری ضمانت پر تھے اور دو ماہ بارہ دن کے اس عرصے میں ان کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی. یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاﺅنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے جبکہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاﺅنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ غریب وہ خود بے خبر تھے.
اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی گرفتار ہوچکے ہیں. آج کیس کی سماعت کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کے علاوہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف ، سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، فرحت اللہ بابر، فیصل بٹ اور زمرد خان سمیت دیگر پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکلاءکی بڑی تعداد اسلام آباد ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 2میں موجود تھی.
گزشتہ سماعت پر نیب نے آصف زرداری کو میگا منی لانڈرنگ کا بالواسطہ اور بلاواسطہ بینیفشری قراردیتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی. دوسری جانب پیپلزپارٹی نے ممکنہ گرفتاریوں کے پیش نظر ملک بھر میں کارکنوں کو احتجاجی مظاہروں کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں. اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے بعد ریمانڈ پر ملزمان کو نیب ہیڈکواٹرزکے حوالات میں رکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر گرفتاری کے24گھنٹوں کے اندر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.زرداری ہاﺅس اسلام آباد کے باہر پولیس ‘رینجرز اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری ہے پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ گھر کے اندر موجود ہیں جبکہ نیب کی ٹیم پولیس کے ساتھ گرفتاری کے لیے گھر کے باہر موجود ہے .
سابق صدر نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کا ہنگامی اجلاس زرداری ہاﺅس طلب کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی پیپلزپارٹی کے اراکین کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں بھر پور احتجاج ریکارڈ کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team