اسلام آباد(الصفوت نیوزتازہ ترین) مسلم لیگ ن نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی، حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زرتاج گل ایم این اے اور وزیر بننے کے قابل نہیں ، انھیں نااہل قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی، درخواست ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے دائر کی، جس میں زرتاج گل کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وفاقی وزیر نے عہدے کا غلط استعمال کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، زرتاج گل نے اپنی بہن کو نیکٹا میں تعینات کرنے کیلئے اثررسوخ استعمال کیا اور جھوٹ بولا کہ انکی بہن میرٹ پر پورا اترتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حنا پرویزبٹ کاکہناتھا کہ زرتاج گل کے خلاف درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ، بلکہ ایک دغا باض گروہ کے خلاف ہے یہ اپنی حرکتوں سے خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا زرتاج گل نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ، حلف کی خلاف ورزی کی، وہ ایم این اے اور وزیر بننے کے قابل نہیں زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے ، عمران خان میرٹ کے نعرے لگاتے رہے ہیں ایک پروفیسر کیسے نیکٹا کی ڈائریکٹر بن سکتی ہے۔درخواست کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی جمع کرا دی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team