مکہ مکرمہ (الصفوت نیوز تازہ ترین) اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین کو اسلامی امہ کا اہم مسئلہ قرار دے دیا اور مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ دہشت گردی کو شہریت، مذہب یا کسی بھی علاقے سے جوڑنے کو مستردکردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہ اجلاس کا بارہ نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، اعلامیے میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں دی گئی تجاویز بھی شامل ہیں۔اوآئی سی نے فلسطینی عوام کی اسرائیلی قبضے کیخلاف جدوجہد کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے فلسطینی کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اعلامیے میں فلسطین کے مسئلہ کو اسلامی امہ کا اہم مسئلہ قرار دیا گیا اور فلسطینی عوام سےمکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہا مقبوضہ بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارلخلافہ ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات پر حملوں کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا۔اوآئی سی سربراہ اجلاس میں دہشت گردی کو شہریت، مذہب یا کسی بھی علاقے سے جوڑنے کو مستردکیاگیا اور مذہب، رنگ، نسل، کی بنیاد پر عدم برداشت اور امتیازی سلوک کی مذمت کی۔اسلامی تعاون تنظیم نے جبر، ناانصافی، تشدد کیخلاف جدوجہد کرنیوالے مسلمانوں کی حمایت کی اور کہا اسلامی دنیا کی سلامتی واستحکام کیلئےعالمی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ فلسطین سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیئے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team