اسلام آباد (الصفوت نیوز تازہ ترین) عید الفطر پر سرکاری ملازمین کا 4 کی بجائے 9 چُھٹیاں کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کے سرکاری ملازمین نے ایک چُھٹی کی رخصت لے کر 9 دن کی چُھٹی منانے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کے افسران اور ملازمین کو 3 جون کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے۔ افسران اور ملازمین کی اکثریت کو چُھٹی دینے سے دفتری امور متاثر ہوں گے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام افسران اور ملازمین 3 جون کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ہدایات کے باوجود 3 جون کو چُھٹی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے 60 سے زائد افسران نے 3 جون کو چھُٹی کی درخواست دی تھی۔ خیال رہے کہ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 4 سے 7 جون تک کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا لیکن سرکاری ملازمین صرف ایک درخواست دے کر 9 چھٹیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر لی تھی۔ کئی سرکاری ملازمین نے 3 جون کو نہ آنے کی درخواست دے کر 9 دن کی چھُٹیاں گزارنے کی منصوبہ بندی کی۔ عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی 2 سرکاری چھٹیاں ہیں تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک عید کی چھٹیاں کا اعلان کیا گیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین صرف ایک دن یعنی پیر 3 جون کے لیے چھٹی کی درخواست دے کر 9 چھٹیوں کامزہ لینے کے خواب دیکھ رہے تھے، سرکاری ملازمین نے اپنی طویل تعطیلات کے حوالے سے اہل خانہ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی بھی شروع کر دی تھی لیکن وزارت داخلہ نے سرکاری ملازمین کے اس خواب کو چکنا چور کر دیا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team