لاہور(الصفوت نیوزت/ازہ ترین) پاکستان کرکٹ بورڈ ایک عرصے سے اس کوشش میں ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرز پر جونیئر کرکٹ میں بڑے بڑے ناموں والے کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے۔ایک طرف بھارت نے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو لا کر ایک کامیاب تجربہ کیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی اس کوشش میں اس حوالے سے اب تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے اور یونس خان اور مصباح الحق کے بعد اب پی سی بی کے سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔ محمد یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے بات چیت کا آغاز کیا جو کئی روز چلتی رہی ،مدثر نذر خود بھی محمد یوسف کی خدمات حاصل کرنیکی خواہش کا اظہار ایک انٹرویو میں کر چکے ہیں لیکن پی سی بی کے محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ جونیئر اور اکیڈمی کی سطح پر کئی ایک عہدوں کے لیے مختلف کرکٹرز کو دیکھ رہا ہے، یہ عمل ابھی جاری ہے کیونکہ ان عہدوں کیلئے کرکٹرز کی ضرورت ہے لیکن محمد یوسف کے ساتھ کوشش کے باوجود معاملات طے نہیں ہو سکے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں فریقین کے درمیان معاملات وقت کے معاملے پر طے نہیں ہو ئے، محمد یوسف سال کے 365 دن دستیاب نہیں ہیں۔محمد یوسف کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے خود اس پوسٹ کیلئے بڑی دلچسپی کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کرکٹ کیلئے کام کریں، ان کیلئے معاوضے اور وقت کا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا اور اسی لیے معاملات طے نہ پانے کی خبر ان کیلئے بھی حیران کن تھی۔ اس سے قبل پی سی بی سابق کپتان یونس خان کی خدمات بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا،یونس خان با اختیار ہو کر ذمہ داریاں سنبھالنے چاہتے تھے لیکن سب سے بڑا ایشو یہ بنا کہ یونس خان جتنا معاوضہ چاہتے تھے بورڈ اتنا دینے کے لیے رضامند نہیں ہے۔یونس خان کے بعد پی سی بی نے مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے خواہش کا اظہا ر کیا لیکن مصباح الحق نے بھی نجی مصروفیت اور وقت کی کمی کا عذر پیش کر دیا،
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team