اسلام آباد (الصفوت تازہ ترین نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ ایف آئی اے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا چوری کرکے موبائل فون رجسٹریشن میں استعمال کروانے میں ملوث ہے۔لہٰذا قائمہ کمیٹی نے موبائل تصدیقی نظام کو ختم کرنے کی تجویز دے دی۔سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی ٹی اے نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ڈیٹا کے غلط استعمال سے متعلق بریفنگ دی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ بیرون ملک سے سفر کرکے آنے والے وہ لوگ جو موبائل سیٹ نہیں لاتے ان کا ڈیٹا چوری ہو رہا ہے اور اس ضمن میں ایف آئی اے کو ساڑھے سات سو شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ممبر پی ٹی اے نے لوگوں کے ڈیٹا لیک ہونے کی ذمہ داری ایف آئی اے اور ٹریول ایجنٹس پر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیٹا ائیرپورٹس یا ٹریول ایجنٹس لیک کرتے ہیں جبکہ پی ٹی اے صرف موبائل رجسٹریشن کرکے ڈیٹا لینے کا مجاز ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹ نمبر اور دیگر معلومات مینویل لیک ہوتی ہیں۔اس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی معلومات کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مسافر جو موبائل فون لا رہے ہیں، وہ اسمگلنگ والے نہیں ہیں۔ مسافروں کے موبائل لانے پر رجسٹریشن کی پابندی ختم ہونی چاہیے۔ پی ٹی اے اصل اسمگلنگ کو روکے، عوام کو پریشان نہ کرے۔سینیٹر رحمان ملک نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں نہ موبائل انڈسٹری آئی نہ ہم موبائل بناتے ہیں، جرم کروانے کے بعد کہا جاتا ہے کہ اس کو روکو۔اوورسیز پاکستانیوں کو صرف پریشان کیا جا رہا ہے۔ ممبر پی ٹی اے نے بتایا کہ 4 ماہ میں 92 لاکھ 72 ہزار سے زائد ڈیوائسز پی ٹی اے نے رجسٹر کی ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ میں 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد نجی استعمال اور 9 لاکھ سے زائد کمرشل ڈیوائسز رجسٹرڈ کی گئیں۔قائمہ کمیٹی نے پی ٹی اے اور ایف آئی کو مل کر کام کرنے اور اس چوری اور فراڈ کو روکنے کے لیے بہترین لائحہ عمل اپنانے کی تجویز دی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team