جدہ(الصفوت تازہ ترین) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی وجہ سے بھارت مذاکرات کے لیے مائل نہیں ہورہا تھا تاہم اب انتخابات ہوچکے ہیں اور توقع ہے کہ نئی حکومت نئے رویوں کو اپنائےگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ میں موجود ہیں جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور عمران خان کی ملاقات طے نہیں ہوئی، مگر عمران خان نے ملاقات سے کبھی انکار نہیں کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کسی فورم کی سائیڈلائن پر ہوجاتی ہے تو یہ دونوں ممالک کے لیے اچھی شروعات ہوگی اور دنیا اسے سراہے گی اور مناسب پیش رفت سمجھےگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی قیادت کو من موہن سنگھ جیسے جذبے کی سخت ضرورت ہے، پاکستان بار بار کہتا رہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے لیے سامنے آئے، عمران خان کی حکومت کا رویہ پہلے دن سے مثبت تھا، پہلے دن سے کہا کہ آئیں اور گفت و شنید کے ذریعے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار مثبت رہا اور مثبت رہےگا، خطے نے ماضی میں بے پناہ نقصان دیکھا، جنگیں دیکھیں، جانی و مالی نقصان ہوا اور دہشت گردی نے بھی نقصان پہنچایا، جنگ سے سرمایہ کاری، تجارت، آمدو رفت اور ویزے کا اجرا متاثر ہوتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا بتانا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ سے مفصل نشست ہوئی جس میں دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی، آئندہ تعلقات کس طرح آگے بڑھانے ہیں اس پر بھی تبادلہ خیال ہوا، انڈونیشیا، ملائشیا، مصر اور ترکی کے وزرائےخارجہ سے بھی ملاقات ہونی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team