آٹھ مقام (الصفوت نیوز) بین الاقوامی سیاحتی مقام وادی نیلم کو بین الاقوامی سیاحت کیلئے کھول دیا گیا، این او سی کی شرط ختم۔ سیاحت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے ملک کی اکانومی میں انقلابی تبدیلیاںہوں گی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماہ امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان مثبت طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ 150 سے زائد ممالک کے لئے ویزا شرائط میں نرمی کر دی گئی ہے سیاحوں اور کاروباری کمپنیوں کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آزادکشمیر سیاحت کے لئے نہایت اہم ہے ۔ شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، وادی نیلم کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔بین لاقوامی سیاحوں کے لئے وادی نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر مقامات کو کھول دیا گیا ہے جو وزیرا عظم پاکستان عمران خان کا انقلابی اقدام ہے جس سے آزاد کشمیر اور پاکستان کی سیاحت کو کئی ہزار گنا زیادہ اضافہ ہو گا۔وادی نیلم جوکہ دنیا کی ٹاپ ٹین خوبصورت جگہوں میں شامل ہے حکومت پاکستان نے وادی نیلم میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کے لئے سر فہرست رکھا ہے ۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بغض اور وزیر اعظم اور سپیکر اسمبلی نے علاقائی تعصب کے تحت وادی نیلم کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی لیکن تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی توجہ وادی نیلم کی طرف ہے۔شونٹھر ٹنل کی تعمیر سے پورے ریجن میں معاشی انقلاب پرپا ہو گا لوگ دبئی سعودی عرب کو بھول جائیں گے۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کی بدولت20 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اس وقت عسکری اور سویلین اتھارٹیز مل کر ملک کو ایک معاشی طاقت بنانے کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے بعد مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکل آئے گا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team