کابل(الصفوت نیوز)افغانستان کے شہرمزارشریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مزار شریف میں واقع پاکستانی قونصل خانے میں افغان خاتون دستی بم لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ دستی بم خاتون کے بیگ میں تھا جو تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا جب کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے اور قونصل خانہ فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک ویزا فراہمی کیلئے بند رہے گا۔دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان دفتر خارجہ کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی قونصلیٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے اور واقعے کی تحقیقات کرکے نتائج سے آگاہ کرے۔ ترجمان کے مطابق مزارشریف قونصلیٹ میں اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات تک ویزا سروس معطل کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ روز افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جاری قطر مذاکرات میں امن معاہدے تک پہنچنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team