لاہور(الصفوت نیوز-تازہ ترین) پاکستانی شوبز انڈسٹری کو مستقل طور پر خیرباد کہنےوالی سابقہ اداکارہ اداکارہ نورنے خواتین کیلئے ابایا پہننے کا مشورہ دے دیا ہے اور کہا کہ حجاب پہننے میںجو خوبصورتی ہے وہ کسی اور میںنہیں بلکہ مذھب میں بھی مسلمان خواتین کیلئےپردے کا ذکر ہے. تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہمارے دین کا حصہ بھی ہے۔انہوں نے تمام خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تمام بہنوں سے یہی کہوں گی کہ وہ حجاب کا استعمال شروع کر دیں۔ اداکارہ نور بخاری فلم ‘عشق پوزیٹیو’ میں اپنے کردار ‘رجّو’ کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے کئی اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ نور نے کچھ عرصہ قبل شوبز کو خیرباد کہہ کر اسلامی اصولوں پر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا، اپنے ایک حالیہ انٹرویو انہوں نے کہا کہ بے پردگی کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی فروغ پاتی ہے، جب خواتین نے ایک ڈھال کا سہارا لیا ہو تو کسی کی میلی نظر اس طرف نہیں جاتی۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب تک میں شوبز کی رنگینی دنیا میں تھی تو اس وقت مجھے ان باتوں کا زیادہ احساس نہیں تھا مگر اب جب خدا کی رحمت سے روحانیت کی طرف مائل ہوئی تو عورت کی قدرتی شرم و حیاء کا بھرپور احساس ہوا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں نور بخاری کے حوالے سے یہ بھی خبر منظر عام پر آئی تھی کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا سے شادی کرنے جارہی ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان سب افواہوں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team