لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ساہیوال واقعے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ساہیوال واقعے کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کو واقعے کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے، جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، انصاف کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بارسلونا پرواز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھا تاہم امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کے باعث ان کا دورہ سیالکوٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team