اسلام آباد(الصفوت نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں توہین رسالت ﷺ کی ملزمہ آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل کی خارج کردی گئی ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت کی ۔ عدالت نے آسیہ بی بی کی بریت کےخلاف نظرثانی کی درخواست خارج کردی اور ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار ایک بھی وجہ نہیں بتا سکا جس کی بنیاد پر نظرثانی کی جائے۔ توہین رسالت ﷺ کیس میں مقامی عدالت نے آسیہ بی بی کو سزائے موت سنائی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا تاہم گزشتہ سال اکتوبر میں سپریم کورٹ نے خاتون کو تمام الزامات سے بری کردیا تھا۔ آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے جس میں سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ آسیہ بی بی کو 7 نومبر 2018ء کو جیل سے رہا کیا گیا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ زندگی کو لاحق خطرات کے باعث ان کے وکیل سیف الملکوک پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے جو کیس کی سماعت کیلئے واپس آئے۔ الجزیرہ کو انٹرویو میں سیف الملوک کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر ضروری پٹیشن ہے جس کیلئے دائر کرنیوالوں کیخلاف جرمانہ بھی کیا جانا چاہئے، مجھے امید ہے کہ سماعت چند منٹ میں ہی مکمل ہوجائے گی اور عدالت اس پٹیشن کو رد کردے گی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team