کوئٹہ(الصفوت نیوز) لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید جب کہ 19 زخمی ہو گئے جب کہ فورسز کی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کی جب کہ علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ ڈی آئی جی آفس میں فائرنگ سے اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 کی حالت تویشناک ہے۔پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ڈی آئی جی کے دفتر میں پولیس میں بھرتیوں کے لیے انٹرویو جاری تھے، واقعے کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی نفری طلب کرلی گئی جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جب ڈی آئی جی نثار احمد خان سمیت 15 افسران و اہلکاروں کو بحفاظت دفتر سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی آئی جی آفس میں چار مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارا گئے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team