کراچی / لاہور / اسلام آباد: پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے، بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی اور فائرنگ شروع ہوگئی، نوجوانوں نے ریلیاں نکالنا اور بھنگڑے ڈالنا شروع کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ہرطرف سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آرہی ہے، عمارات، گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں، پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی شروع ہوگئی ساتھ فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جشن آزادی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور رقص کیا۔ لاہور میں مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھنے کے لیے پہلے سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھی۔ منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔
کراچی میں مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی اور قومی ترانے بجائے گئے۔ شہر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، نوجوانوں نے سی ویو کا رخ کیا جب کہ جگہ جگہ رک کر رقص کرنا شروع کردیا۔
نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بھی موجود تھے۔ آتش بازی کا اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کیا گیا۔ فائیو اسٹار چورنگی پر ہزاروں افراد موجود تھے۔
حیدر آباد میں جگہ جگہ عوامی سطح پر آتش بازی ہوئی اور لوگوں نے ملک و قوم کے حق میں نعرے بلند کیے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team