پشاور(تازہ ترین۔05 جنوری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ترک صدارتی محل میں شاندار مہمان نوازی کی گئی،صدارتی محل میں عشائیے کے دوران پاکستان کا ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا،وزیراعظم نے ملی ترانے کی دُھنوں پر خوش ہوکرکھڑے ہوکر داد دی،وزیراعظم کو کھڑا دیکھ کرہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ ترکی کے دوران جب گزشتہ روز جب ترک صدارتی محل پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم کو گارڈآف آنرزبھی پیش کیا گیا۔ صدارتی میں وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب رجب اردوان سے ملاقات بھی کی۔ دونوں سربراہان نے ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔وزیراعظم عمران خان کو صدارتی محل میں جب عشائیہ دیا گیا توعشائیے کے دوران پاکستان کا ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم عمرا ن خان ملی ترانے کی دُھنوں پر انتہائی خوش ہوئے۔
ملی ترانے کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان نے کھانے کی میز سے کھڑے ہوکر داد دی۔وزیراعظم عمران خان کو کھڑا دیکھ کر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ترک صدر نے بھی تالیاں بجائیں۔ دوسری جانب آج ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دو روزہ دورہ ترکی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے طیب اردگان کے ساتھ جامع ملاقات رہی۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر خارجہ ترک سے ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال کو اعتماد میں لیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیریا کی صورتحال پر ترک وزیر خارجہ نے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکی میں سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ترکش بزنس کونسل سے بہت اچھی نشست ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صحت اور زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان مرتب کیا جائیگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کرینگے،انہوں نے کہا کہ 2019کے وسط میں پاک ترک وزراء خارجہ ملاقات میں حکمت عملی تیار کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی اور افغانستان کے درمیان ٹرائی لیٹرل سمٹ ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سہ طرفہ تعلقات سمت پر وزیر اعظم آمادگی ظاہر کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہ اکہ افغان صدر نے بھی سمت میں شرکت پر مثبت جواب دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئینگے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر اپنے ساتھ بہت بڑا وفد لیکر پاکستان آئیں گے ،ْترک صدر کے وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری پاکستان آئیں.
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team