Saudi visitors attend the Riyadh International Book Fair on March 5, 2013 in the Saudi capital. The Exhibition opened officially today and will continue until March 15. AFP PHOTO/FAYEZ NURELDINE (Photo credit should read FAYEZ NURELDINE/AFP/Getty Images)
سعودی عرب میں ایک نیا قانون متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت اب سعودی خواتین کو شوہر طلاق دینے وقت موبائل میسیج بھیجا کرے گی.
یہ قانون اتوار سے نافذ کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت عدالتیں خواتین کو ان کی طلاق سے متعلق فیصلے کے بارے میں انھیں موبائل پر پیغام بھیج کر آگاہ کریں گی۔
مقامی خاتون وکلا کے مطابق اس اقدام سے خفیہ طلاقوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس سے قبل مرد اپنی بیویوں کو آگاہ کیے بغیر ہی شادی ختم کر دیتے تھے۔
اس قانون کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خواتین اپنی ازدواجی رشتے سے مکمل آگاہ ہوں گی اور اپنے نان نفقہ کے حقوق کا مکمل تحفظ کر سکیں گی۔
گذشتہ سال سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد دہائیوں پرانی پابندی کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔تاہم خواتین اب بھی سعودی عرب میں مردوں کی زیرسرپرستی کے قانون کی پابند ہیں۔
سعودی وکیل نصرین ال غامدی نے بلومبرگ کو بتایا: ’اس نئے اقدام کی مدد سے طلاق کے بعد خواتین کے نان نفقہ کے حق کو محفوظ بنایا جائے گا۔ اس کے ذریعے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ طلاق سے قبل جاری کیے جانے والے کسی بھی پاوور آف اٹارنی کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔‘
مقامی اخبار اوکاز سے بات کرتے ہوئے وکیل سمیہ ال ہندی نے کہا کہ ’کئی خواتین پہلے ہی عدالتوں میں بنا آگاہ کیے طلاق کے حوالے سے درخواست جمع کروا چکی ہیں۔‘
یہ نیا اقدام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اور سماجی اصلاحات کا حصہ ہیں، جن کے تحت پہلے ہی خواتین کو فٹبال میچ دیکھنے اور ان جگہوں پر ملازت کی اجازت دینا ہے جو عام طور پر مردوں کے لیے مختص سمجھی جاتی رہی ہیں
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team