اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج چھٹی والے دن بھی تحریر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک گزشتہ شب بھی کافی دیر تک فیصلہ تحریر کرتے رہے ہیں اور آج اتوار کے روز بھی فیصلہ تحریر کریں گے۔عدالتی عملے کی بھی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ فاضل جج بھی ہفتہ اور اتوار کو عدالت پہنچے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق احتساب عدالت 24 دسمبر کو العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنائے گی۔نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز میں فیصلہ محفوظ احتساب عدالت کی جانب سے بدھ 19 دسمبر 2018 کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔خواجہ حارث کے معاون وکلا نے جمعہ کے روز یو کے لینڈ رجسٹری سے متعلق دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کروا دیے ہیں جوکہ حسن نواز، کی فروخت شدہ پراپرٹی سے متعلقہ ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت سے استدعا کی تھی کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کا فیصلہ 24 کے بجائے 26 دسمبر کو سنایا جائے جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے تھے کہ پوری کوشش ہوگی کہ فیصلہ مقرر تاریخ کو ہی سنا دیا جائے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team