اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ فلسطینی علاقے سے متعلق معاہدے کے بعد یو اے ای کے نیوز چینل سکائی نیوز عربیہ کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔
اس انٹرویو میں نتن یاہو نے ان وجوہات کا ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے یہ معاہدہ ممکن ہو سکا۔ اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدے سے اسرائیلی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔
دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پرواز اس سے قبل پیر کو وزیراعظم نتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات اور تل ابیب کے درمیان براہ راست ہوائی پرواز شروع کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے جو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرے گی۔
نتن یاہو بین گوران ہوائی اڈے پر وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگوے کے ساتھ پہنچے اور انھوں نے اس معاہدے کے ممکنہ فوائد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیے متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے: ایران
توقع ہے کہ عمان اور بحرین متحدہ عرب امارات کی پیروی کریں گے: اسرائیل
‘ڈیئر عربز! ہم غریب ضرور ہیں لیکن بے شرم نہیں’
انھوں نے کہا ‘ہم سعودی عرب کی فضائی حدود سے تل ابیب اور دبئی کے درمیان پروازیں شروع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔’
انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ طے پا جائے گا۔
انھوں نے کہا ‘یہ اسرائیلی ہوا بازی کی صنعت اور اسرائیلی معیشت کو بدل کر رکھ دے گا کیونکہ دونوں فریقوں کو سیاحت اور زبردست سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔’
اخبار،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES امریکی مطالبے پر معاہدہ گذشتہ دنوں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک خصوصی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت اسرائیل نے مقبوضہ غرب اردن کے کچھ حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے عمل کو فوری طور پر روک دیا ہے۔
سکائی نیوز عربیہ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے خیال ظاہر کیا ہے کہ دوسرے عرب ممالک بھی اس معاہدے کی طرف بڑھیں گے۔
نتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے ان سے کہا ہے کہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت امن کا فروغ ہے اور کہا ہے کہ غرب اردن میں جاری کام کو روکا جائے۔
انھوں نے کہا ’یہ امریکی درخواست تھی کہ اسرائیلی قانون کو کچھ عرصے کے لیے نافذ کرنا روک دیا جائے اور ہم اس پر راضی ہوگئے۔ امریکیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ امن کے ماحول کو پھیلانا چاہتے ہیں اور اس وقت ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے کہ امن کو آگے بڑھایا جائے۔’
نتن یاہو نے اس پورے انٹرویو کے دوران انگریزی میں بات کی لیکن ان کی گفتگو کو عربی میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے۔
نتن یاہو،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES امریکہ سے بھی تبصرہ آیا امریکی صدر کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنر نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کچھ وقت کے لیے مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر قبضہ کرنے کی پالیسی پر اسرائیل کی حمایت نہیں کرے گا۔
انھوں نے کہا: ‘اسرائیل ہمارے ساتھ اس بات پر راضی ہوا ہے کہ وہ ہماری رضامندی کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا۔ کچھ مدت کے لیے ہم اس بارے میں اسرائیل کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ اس وقت ہماری توجہ نئے امن معاہدے پر عمل درآمد کروانے پر ہے۔
جبکہ نتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دوسرے عرب ممالک بھی اس سمت میں اقدامات کریں گے اور اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔
نتن یاہو اور یو اے ایی کے حکمراں،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES معیشتوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کو بہت فائدہ ہوگا اور اسرائیل متحدہ عرب امارات کے فری زون علاقوں سے درآمد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں فری زون وہ علاقے ہیں جہاں غیر ملکی کمپنیاں آسان قواعد کے ساتھ کام کر سکتی ہیں اور جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کے مکمل مالکانہ حق لینے کی اجازت ہے۔
اس معاہدے کو مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے نتن یاہو نے اس امکان کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ بالآخر فلسطین کے عوام کے ساتھ امن کی سرزمین ہموار کرے گا۔
امن معاہدہ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES یو اے ای کو جمہوری ملک کہا نتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کو جمہوریت قرار دیا۔ جبکہ فریڈم ہاؤس کے مطابق متحدہ عرب امارات جمہوریت کے لحاظ سے دنیا کے سب سے کم آزاد ممالک میں سے ایک ہے۔
نتن یاہو نے کہا: ‘یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو ساتھ لے کر آئے گا۔ دونوں ممالک جمہوریت پسند ہیں اور بہت ترقی یافتہ ہیں۔’
اسرائیل کے سعودی عرب کے ساتھ باضابطہ تعلق نہیں ہے اور اسرائیلی طیاروں کو سعودی عرب کی فضائی حدود میں اڑنے کی اجازت نہیں ہے۔
تاہم کچھ معاملات خصوصاً سلامتی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team