لندن(الصفوت نیوز) انگلینڈ نے سابق کوچ ٹریوربیلس کی جگہ کرس سلوروڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔44سالہ سلور وڈ انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنوانے والے سابق کوچ ٹریور بیلس کے دور میں فاسٹ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں انجام دے رہے تھے۔اس عہدے کے لیے سابق کپتان ایلک اسٹیورٹ اور بھارت کو ورلڈ چمپئن بنوانے والے گیری کرسٹن کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا اور اس سلسلے میں کرسٹن کا انٹرویو بھی کیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے اسٹیورٹ اس عہدے کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد سلوروڈ کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر سامنے آیاتھا۔ سلوروڈ موجودہ نظام کے بارے میں اپنی معلومات اور عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلش کرکٹ بورڈ کے سلیکشن پینل کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔
انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ایشلے جائلز نے کہا کہ سلوروڈ سب سے بہترین امیدوار تھے، میرا موقف ہے کہ ہمیں اپنی انٹرنیشنل ٹیم کو ا?گے لے جانے کی ضرورت ہے اور ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتانوں سے ان کی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ موجودہ اسٹرکچر اور نظام کے بارے میں معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا انتخاب کیا گیا۔جائلز نے کہا کہ سلور وڈ نے بحیثیت اسسٹنٹ کوچ بہترین انداز میں ذمے داریاں انجام دیں اور کھلاڑی ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ سلور ڈ کا بطور ہیڈ کوچ پہلا امتحان انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ ہو گا جہاں انگلش ٹیم دو ٹیسٹ اور پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔سلوروڈ انگلینڈ کے لیے 1996 سے 2002 کے دوران چھ ٹیسٹ اور 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 577 وکٹیں حاصل کیں
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team