کوئٹہ (الصفوت نیوز)بلوچستان کے علاقے گڈانی کی سینٹرل جیل میں خاتون وارڈن کو غیر ملکی خواتین قیدیوں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا۔ ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان حمید اللہ کے مطابق گڈانی جیل کے فی میل وارڈ میں 23 سالہ خاتون وارڈن زویا کو اس وقت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیا گیا جب وہ سو رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیل وارڈن کی ہلاکت میں غیرملکی خواتین ملوث ہیں جنہیں پولیس نے فارن ایکٹ کےتحت حراست میں لیا تھا اور ڈی پورٹ کرنے کے لیے گڈانی جیل میں رکھا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 4 خواتین قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع نے اس واقعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ جیل میں چند روسی خواتین قید ہیں جنہوں نے ملکرمعمولی تکرار پر خاتون وارڈر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گئی.
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team