کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے حج کے پرنور موقع پر گزشتہ برس کی خوبصورت یادیں شیئر کی ہیں جب وہ فریضہ حج اداکرنے بیت اللہ گئی تھیں۔
حج کے پرنور موقع پر اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ برس کی حج کے دوران طواف کعبہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جب وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئی تھیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں اذان دینے کی خوبصورت آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔
عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کرنے کو اپنی بہترین یاد قرار دیا اور اپنی پوسٹ میں حج مبارک 2019 اور اذان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔ یہ بھی پڑھیں: 2019 میں حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے فنکار
واضح رہے کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت کم لوگ مناسک حج اداکررہے ہیں اور دیگر ممالک کے لوگوں کو وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث حج کی اجازت نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ حمزہ علی عباسی، عاطف اسلم، فیروزخان، عائزہ خان، دانش تیمور اور روبینہ اشرف نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team