انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی بین سٹوکس پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے باقی دو ٹیسٹوں میچوں میں اپنی گھریلو وجوہات کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکیں گے۔
انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں پاکستان کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچوں میں عدم دستیابی کا اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ڈرامائی کامیابی کے اگلے دن یعنی اتوار کو کیا گیا۔
اسی حوالے سے مزید پڑھیے انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ جیت لیا
۔۔۔اور اظہر علی کی جیب بھی خالی تھی
بین سٹوکس موجودہ انگلش ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انھوں ے پاکستان کے خلاف اس جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیا کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انھوں نے جو روٹ کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انتیس سالہ بین سٹوکس اس ہفتے نیوزی لینڈ جا رہے ہیں۔ بین سٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے جہاں ان کے والدین سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف جمعرات 13 اگست اور جمہ 21 اگست سے کھیلے جانے والے میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے اس کے علاوہ کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے تاہم اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے ان کی نجی زندگی اور خاندان کا احترام کریں گے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team