GRAM/SANJAYDUTT/ ،تصویر کا کیپشن سنجے نے 187 فلموں میں کام کیا ہے
1977 میں سنجے اٹھارہ برس کی عمر میں بورڈنگ سکول سے گھر آئے اور ممبئی میں انھیں ایلی فینٹ کالج میں داخلہ دلوایا گیا یہی وہ دور تھا جب سنجے منشیات کی لت کا شکار ہوئے۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے کمرے میں بند رہتے تھے۔
نرگس کو شاید اندازہ تھا کہ ان کا بیٹیا منشیات لینے لگا ہے لیکن انھوں نے یہ بات سنیل دت کو نہیں بتائی۔ سنجے نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ فلموں میں کام کریں گے یوں 1971 میں فلم ریشما اور شیرہ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا۔
بہرحال سنیل دت نے ان کی ٹریننگ کروائی اور جب سنجے فلموں کے لیے تیار ہو گئے تو انھیں فلم ’راکی‘ میں بطور ہیرو لیا گیا اور ٹینا منیم کو ہیروئن۔ جب راکی کی شوٹنگ چل رہی تھی اسی دوران معلوم ہوا کہ ان کی ماں نرگس کو کینسر ہو گیا ہے۔
7 مئی 1981 کو راکی کا پریمیئیر ہونا تھا لیکن 3 مئی کو فلم کی ریلیز سے محض چار دن پہلے نرگس انتقال کر گئیں۔
پریمیئیر میں سنیل دت نے اپنے برابر والی سیٹ خالی رکھی تھی۔ فلم لوگوں کو پسند آئی۔ لیکن نرگس کے گذرنے کے بعد سنجے ٹینا منیم اور ڈرگز دونوں کے اور قریب آگئے۔
سنجے نے تقریباً 187 فلموں میں کام کیا ہے۔
سنجے کی زندگی کی ’لیڈنگ لیڈیز‘
سنجے،تصویر کا ذریعہ@DUTTSANJAY ،تصویر کا کیپشن سنہ 2008 میں سنجے نے مانیتا سے تیسری شادی کی او ان کے دو بچے اقرا اور شاہران ہیں
سنجے کی زندگی میں کئی لڑکیوں کے بعد رچا شرما آئیں اور 1987 میں انھوں نے شادی کر لی۔ ان دونوں کی ایک بیٹی ہوئی اور پھر رچا کو برین ٹیومر ہو گیا اور وہ امریکہ شفٹ ہوگئیں۔
1996 میں رچا شرما کا انتقال ہوا اور 1998 میں انھوں نے ریا پلئی سے شادی کی۔
ریا کے ساتھ سنجے کا رشتہ 2008 تک چلا۔ اس کے بعد ان کی زندگی میں مانیتا آئیں۔ جن کا اصلی نام دلنواز شیخ ہے۔
بہنوں کی مخالفت کے باوجود بھی سنجے نے مانیتا سے شادی کی او ان کے دو بچے اقرا اور شاہران ہیں۔
سنجے کے جیل میں گزرے دن
جیل،تصویر کا ذریعہAFP ‘مائی نیم از ابو سالم’ کتاب لکھنے والے حسین زیدی لکھتے ہیں بابری مسجد گرائے جانے کے بعد ممبئی میں فسادات ہوئے اور سنیل دت نے مذہب کی تفریق کے بغیر ہی اس میں زخمی ہونے والوں کی مدد کی تھی۔ سنجے نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنے پاپا کا ساتھ دیا اور کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی۔
کچھ سخت گیر تنظیموں نے سنیل دت کو دھمکیاں بھی دیں۔ سنجے دت ان سے پریشان ہو گئے تھے اور انہیں لگا کہ اب اصل زندگی میں ہیرو بننے کا وقت آ گیا ہے۔ سنجے کو جیل جانا پڑا۔
جیل سے رہائی کے بعد سنجے کی فلم ‘کھل نائیک’ زبردست ہٹ رہی۔ ایک سال کے بعد انہیں پھر جیل جانا پڑا۔
اس دور میں بال ٹھاکرے نے کھل کر سنجے دت کا ساتھ دیا اور کہا کہ دت خاندان کو کوئی ممبر غدار نہیں ہے۔ پندرہ مہینے بعد 1995 میں سنجے ماتھے پر بڑا سا تلک لگائے جیل سے باہر نکلے۔
پھر 2000 میں سنجے کو چھوٹا شکیل سے بات کرتے ہوئے ریکارڈ کر لیا گیا اور اسے ثبوت بنا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ہتھیار رکھنے سے متعلق سنجے کا کیس ابھی جاری تھا کہ 2007 میں ٹاڈا کورٹ کا فیصلہ آیا کہ سنجے دہشت گرد نہیں ہیں لیکن انھیں چھ سال کی سزا سنائی گئی۔
2013 میں سپریم کورٹ نے ان کی سزا کم کر کے پانچ سال کر دی۔ 2016 میں اچھے برتاؤ کی بنیاد پر سنجے باہر آ گئے۔
سگریٹ نوشی پر بحث
سنجے،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES سنجے نے بہت چھوٹی عمر سے سگریٹ پینا شروع کر دی تھی ان کے پاپا سنیل دت کا کہنا تھا کہ جب کوئی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر گھر آتے تو سنجے ان کے چھوڑے ہوئے سگریٹ پی جاتے۔
سنجے کی زندگی پر بنائی گئی فلم ‘سنجو’ کے مطابق انھوں نے اپنی والدہ میں کینسر کی تشخیص کے بعد منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔
سنجے نے اپنے کئی انٹرویوز میں کھل کر تسلیم کیا کہ انھوں نے ہر طرح کے ڈرگز لیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بیماری کی طرح ہے۔
گذشتہ رات سے ان کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر #SanjayDutt ٹرینڈ کر رہا ہے اور سگریٹ نوشی اور اس کے مضر اثرات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
سنجے،تصویر کا ذریعہ@IUMERMEER کئی صارفین کا کہنا ہے کہ بلاناغہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔
سیدہ نامی صارف کہتی ہیں کہ ’سگریٹ کے دھوئیں سے چھلے بنا کے سواگ جھاڑنے والو!!! کچھ ہوش کے ناخن لو۔۔۔۔۔‘
ایک پاکستانی صارف تو انھیں امریکہ کے بجائے پاکستان آ کر علاج کروانے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے۔ جبکہ کئی افراد یہ بھی کہتے نظر آئے کہ یہ سال آخر بالی وڈ کے حوالے سے اور کتنی بری خبریں لائے گا؟
سوشل میڈیا پر سگریٹ نوشی کے مضر اثرات پر بحث کے ساتھ ساتھ منا بھائی کی معجزاتی صحت یابی کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
طلوع اور غروبِ آفتاب کے وقت سورج کبھی کبھار سُرخ کیوں ہو جاتا ہے؟
بیلاروس میں ہزاروں مظاہرین کی ریلی، صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو کے استعفے کا مطالبہ
جاپان میں ’محبت کے جاسوس‘ جو پیسوں کے عوض رشتے توڑتے اور بناتے ہیں
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team