ممبئی:
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا دونوں کورونا وائرس کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ملکہ حسن اور بچن خاندان کی بہو 46 سالہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کو گزشتہ روز ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا ہے دونوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ان کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک، ایشوریا اور بیٹی آرادھیا بھی کورونا کا شکار
یاد رہے کہ ایشوریا رائے کے سسر امیتابھ بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ادھر بی ایم سی نے بچن فیملی کے تین گھر بھی سیل کر دیئے ہیں۔
11 جولائی کو اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ اسی دن ابھیشیک بچن نے بھی ان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبرٹوئٹر پر دی تھی۔ بعد ازاں 12 جولائی کو ابھیشیک بچن نے ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ان کی والدہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team