جوروسلم(الصفوت نیوز) اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔اسرائیل کے قانون کے مطابق وہ کسی شخص کو بھی محض شک کی بنا پر چھے مہینے تک حراست میں رکھ سکتے ہیں اور پھر اس قید میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔لہٰذا اس قانون کی عملداری کرتے ہوئے کئی ہزار فلسطینیوں کو مدتوں تک قید میں رکھا جاتا ہے اور اب بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے بائیں بازو کی تنظیم سے تعلق کے الزام میں بغیر ٹرائل کے 20 ماہ تک قید کے بعد فروری میں رہا ہونے والی معروف فلسطینی قانون ساز خالدہ جرار کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق خالدہ جرار کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اطلاع دی کہ ‘میری والدہ کو رام اللہ میں ہماری رہائش گاہ سے رات کے تقریباً 3 بجے گرفتار کرلیا گیا ہے’56 سالہ خالدہ جرار کو اس سے قبل 2 جولائی 2017 کو پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کا سینئر رکن ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس نے مغربی کنارے سے گزشتہ رات ‘دہشت گردی کے الزامات’ پر متعدد گرفتاریاں کی ہیں’۔جبکہ فوج نے زیر حراست افراد کی شناخت بتانے سے انکار کردیا ہے جبکہ شن بیت سیکیورٹی نے بھی معاملے پر رائے دینے سے انکار کیاہے۔ اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین نے ‘پی ایف ایل پی’ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ رام اللہ کے فلسطینی قیدی کلب نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ پی ایف ایل پی کے معروف رکن مصنف علی جرادت سمیت دیگر 10 افراد کو بھی راتوں رات گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم رات کے وقت رام اللہ، بیت لحم اور دیگر اسرائیلی قابض فلسطینی شہروں میں چھاپوں اور متعدد رضاکاروں جن میں 11 منتخب نمائندگان اور سیاسی رہنما خالدہ جرار شامل ہیں، کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں’۔ اسرائیلی قابض فورسز نے تیسری مرتبہ معروف انسانی حقوق کی رضاکار خالدہ جرار کو حراست میں لیا ہے۔خالدہ جرار طویل عرصے سے غیر فعال فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔انہیں گزشتہ بار گرفتاری کے فوری بعد 6 ماہ کی انتظامی حراست کے آرڈر پر بھیج دیا گیا تھا جس میں متعدد بار توسیع بھی کی گئی تھی۔اسرائیل کی انتظامی حراست کے آرڈر کے تحت مشتبہ افراد کو بغیر کسی الزامات کے 6 ماہ کے لیے حراست میں لیا جاسکتا ہے جو قابل توسیع ہوتا ہے۔تاہم رواں برس فروری میں انہیں رہا کرنے کے کچھ ماہ ایک بار پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team