لندن (الصفوت نیوز)غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی ضمانت پر پراسیکیوشن کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی، پراسیکیوشن نے ضمانت کی شرائط پر اتفاق کیا جس کے بعد بانی ایم کیو ایم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم پر رات 12 سے صبح 9 بجے تک پابندی رہے گی، ان پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی ہوگی، بانی ایم کیو ایم سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر تحریر و تقریر کی پابندی عائد ہوگی۔عدالت نے مجسٹریٹ کورٹ ایکٹ کے تحت رپورٹنگ پر پابندی عائد کردی، بانی ایم کیو ایم کی آئندہ پیشی یکم نومبر کو سینٹرل کرمنل کورٹ میں ہوگی، ان کا پاسپورٹ بھی پولیس کی تحویل میں رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے ٹخنے پر جی پی ایس ٹریکر لگا دیا گیا ہے، ان کے ٹخنے پر جی پی ایس ٹریکر نائٹ کرفیو یقینی بنانے کے لیے لگایا گیا ہے۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر بانی ایم کیو ایم دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا۔
یاد رہے 12 ستمبر کو لندن میں بانی ایم کیو ایم کو سدک پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا تھا ،جہاں ان کی ضمانت میں دوسری بار توسیع کی گئی اور نفرت انگیز تقاریر سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق شرائط کے تحت بانی ایم کیو ایم کسی اجتماع سے خطاب نہیں کرسکتے ہیں، شام سے صبح تک گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں، بانی ایم کیو ایم کے برطانیہ سے باہر جانے پر بھی پابندی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team