پشاور(الصفوت نیوز)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن ہی کافی ہیں، ہم چاہیں تو مولانا کو گھر سے بھی نہ نکلنے دیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست کریں غنڈہ گردی نہ کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت توڑ پھوڑ اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا کے لیے پی ٹی آئی کارکن ہی بہت ہیں، ہم چاہیں تو مولانا کو گھر سے بھی نہ نکلنے دیں۔ شوکت یوسفزئی نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیخنے کے بجائے تنظیم سازی پر توجہ دیں۔شانگلہ میں ہونے والے احتجاج پر شوکت یوسفزئی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ف اور ن لیگ کے رہنماؤں نے نعرے لگوائے، جنہوں نے نعرے لگوائے ان کو جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف احتجاجی مارچ کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سات ارکان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی پرویز خٹک کریں گے، کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شفقت محمود اور نور الحق قادری شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، اسد عمر بھی کمیٹی میں شامل ہیں. کمیٹی سیاسی انتشار سے بچنے کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی، کمیٹی کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team