نئی دہلی (الصفوت نیوز)مودی کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے انکار پر بھارت نے عالمی فضائی تنظیم آئی سی او اے سے رابطہ کرلیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش پر بھارتی حکومت نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) سے رجوع کیا ہے۔
اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرنے والے آفیشل نے کہا کہ (آئی سی اے او) کی جانب سے مقرر کردہ اصولوں کے تحت دوسرے ممالک کو اوور فلائٹ کلیئرنس دی جانی چاہیئے۔
بھارتی آفیشل کے مطابق انہوں نے علیحدہ طور پر مودی کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا معاملہ متعلقہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن باڈی میں اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یومِ سیاہ کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team