نیو دہلی (اُلصفوت نیوز تازہ ترین) بھارت دنیا بھر میں اپنا تشخص ایک سیکولر ملک کے طور پر برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت کے اندر جھانکا جائے تو وہاں ہندو انتہا پسندی عروج پر ہے۔یہی نہیں بلکہ بھارت کے سیاسی لیڈر کئی بار بھارت کی سرزمین سے مسلمانوں اور دیگر قومیتوں کا نام و نشان مٹانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں مسلمانوں کو چن چن کر نکالا جا رہا ہے یا پھر قتل کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھاتا ہے تو انہیں بھی سبق سکھایاجاتا ہے تاکہ وہ بھی خاموش ہو جائے۔ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں پچاس لوگوں کے خلاف مودی سرکار نے غداری کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کے بڑھتے واقعات کے خلاف آواز اٹھانا جرم بن گیا اور 50 اہم بھارتی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شامل ہیں۔ان افراد میں معروف اداکارہ کونکونا سین شرما، ادیب اور مورخ رام چندرا گوہا، تامل فلموں کے ہدایت کار منی رتنم، گوپلا کرشنن،اداکارہ اپرنا سین سمیت شامل ہیں۔اس کے علاوہ مشہور ہدایت کار شیام بنیگل، انوراگ کشیپ، گلوکارہ شوبھا مُدگل کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان شخصیات پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، مودی کی متاثر کن کارکردگی کو نیچا دکھانے اور علیحدگی پسندی کے رجحانات کی حمایت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے مقدمے کے اندراج کیلئے رجوع کیا تھا۔ان افراد کی جانب سے گذشتہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا جس میں بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت کے تشخص کو خراب کرنے کے علاوہ وزیراعظم مودی کی بہترین کارکردگی کو زائل کرنے کی کوشش کرکے علیحدگی پسند رجحان کو فروغ دیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں اب کوئی شبہ باقی نہیں رہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت بھارت کو آمریت کی طرف لے کر جارہی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team