لاہور (الصفوت نیوز) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں کسی قسم کا دھرنا نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق شوکت بسرا کا کہناہے کہ جلسے جلوس کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے۔۔تحریک انصاف نے خود بھی جلسے کیے لیکن دھرنا دینا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں۔شوکت بسرا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کیا معلوم کہ شہباز شریف کیا کر رہے ہیں، یا آصف علی زرداری ان سے کونسا کام لیں گے۔شوکت بسرا نے مزید کہا کہ کوئی دھرنا کوئی جلسہ نہیں ہو رہا۔اگر ان کے پاس لوگ ہوتے تو یہ جیل میں پڑی اپنی قیادت کو باہر نکلوانے کے لیے دھرنا دیتے۔شوکت بسرا نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس ان کے کچھ دوست گئے اور چند فائلیں دکھائیں۔ وہ لوگ مولانا فضل الرحمن کے آگے فائلیں رکھ کر باہر چلے گئے تھے۔تھوڑی دیر بعد جب وہ اندر آئے تو مولانا صاحب پسینے میں شرابور تھے،ان کی حالت خراب تھی اور کہا کہ میرے لیے کیا حکم ہے۔ مولانا نے کہا کہ مجھے کوئی فیس سیونگ دی جائے۔اس سے قبل سینئیر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے چکر میں آنے کی بجائے خود ڈیل کے چکر میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کے خلاف تحریک چلانے میں سنجیدہ نہیں۔دونوں اپنے اپنے رابطوں کے ذریعے سے این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر پیپلز پارٹی کی طرف سے احتجاج یا تحریک میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی دکھائی گئی ہے۔مگر حقیقت میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن تینوں ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو یہ ڈر ہے کہ ہم لوگ اکٹھے نہیں کر سکتے تو مولانا فضل الرحمن ہیرو کیوں بنیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو چند فائلیں دکھائی گئی ہیں جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ دھرنا اکتوبر اب چالیس پچاس سال تک چلا جائے، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہیں تو وہہ کاغذ کے ٹکڑے لیکن وہ اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کے کاغذات ہیں۔
بشکریہ: اردو پوائنٹ ڈاٹ کام
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team