کراچی(الصفوت نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی اور شادی کی فائنل تاریخ کا اعلان جلد کرکے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہیں گی۔ ڈرامہ سیریل ’تم میری ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی نہیں کررہی ہیں ان کی شادی والدین کی رضامندی سے ہورہی ہے۔ …………………………………… ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ وہ آئٹم سانگ کے خلاف ہیں اور کسی فلم میں بھی اس طرح کے گانے پر پرفارم نہیں کریں گی، آئٹم سانگ کا ٹرینڈ ہمارے یہاں بالی ووڈ سے متاثر ہوکر لیا گیا ہے۔ سارہ خان نے آئٹم سانگ سے نفرت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارائیں ہیں اور ہمیں وہی کرنا چاہئے جو ہمیں اچھا لگتا ہے، دوسروں کو بھی ہمارے پیچھے چلنا چاہئے۔ سارہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 8 سالہ کیریئر میں متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کیا، ان میں سب سے بہترین نعمان اعجاز، بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر صرف ایک اکاؤنٹ انسٹاگرام استعمال کرتی ہیں اور ان کا ٹویٹر یا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team