لبنان(الصفوت نیوز)لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔حزب اللہ کی جانب سے اتوار کو کی جانے والی یہ کارروائی گذشتہ ہفتے بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کا ردعمل قرار دی جا رہا ہے۔اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں اُس کے دو کارکنوں کی ہلاکت کے جواب میں اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں تاہم اسرائیل نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں گولہ باری کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے 100 کے قریب گولے داغے ہیں اور اس کارروائی میں حزب اللہ کی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کارروائی کا نشانہ لبنان کے تین سرحدی دیہات بنے جہاں سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔حزب اللہ کی جانب سے چلائے جانے والے المنار ٹی وی پر آنے والی خبروں کے مطابق اسرائیلی گولے جنوبی لبنان کے گاؤں ماروان الراس پر گرے اور اس علاقے میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر بھی اُڑ رہے تھے۔ لبنانی فوج کے مطابق 40 گولے گاؤں کے گرد کھلے علاقوں میں گرے۔ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ لگنے والے سرحدی علاقوں میں ٹینک بھیجے ہیں،لبنان کی فوج نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایک اسرائیلی ڈرون ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور اُس نے سرحدی علاقے میں موجود جنگل میں کچھ آتش گیر مواد گرایا ہے۔ اسرائیل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اُس نے آگ لگائی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی خبر رساں ویب سائیٹ وائی نیٹ کے مطابق اسرائیل کی دفاعی فورسز آئی ڈی ایف نے مقامی رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی ہے اور سرحد کے گرد بلدیہ کو بم شیلٹر کھولنے کا کہا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہداف پر حزب اللہ کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں کوئی اسرائیلی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر شائع کردہ پیغام میں بھی کہا گیا ہے کہ لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی کارروائی میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔حزب اللہ نے اس حملے میں ایک ٹینک کی تباہی اور اس پر سوار افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اسرائیل نے اس کارروائی کے بعد لبنان کے سرحدی علاقے میں بھی گولہ باری کی ہے۔ حزب اللہ کے حامی المیادین ٹی وی کے مطابق تنظیم ’اسرائیلی ردعمل کے لیے تیار تھی۔المیادین ٹی وی کے مطابق ‘مزاحمت نے متناسب اور متوازن راہ اختیار کی اور بات کو بڑھاوا نہیں دیا گیا۔’عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے وزرائے اعظم نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے امریکہ اور فرانس سے معاملے میں دخل اندازی کے لیے کہا ہے جبکہ لبنان میں اقوامِ متحدہ کی نگران فورس نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team