نئی دہلی(الصفوت نیوز) خلائی مشن ناکامی پر بھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کرتے ہوئے ناکامی کا ملبہ ناسا پر ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے چندریان مشن کی ناکامی پر نیا واویلا شروع کردیا اور کہا ہے کہ چاند پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل خلائی مشن کا زمین سے رابطہ منقطع ہونے میں ناسا کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے ایک اینکر نے کہا کہ چندرائن ٹو مشن فیل ہونے کے پیچھے ناسا کا ت ہاتھ نہیں، ناسا نے ہمارے ایٹمی بیس کے لیے کئی سیٹلائٹ نصب کیے، آئی ایس آئی اور ناسا پر فلموں کا حوالہ دے کر مضحکہ خیز تجزیہ پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ملک کے خلائی سائنس دانوں کو بتایا کہ وہ ایسے پروگرام پر فخر محسوس کرتے ہیں جو چاند پر تحقیقات کے قریب آچکا ہے۔بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کے ساتھ رابطہ اس وقت منقطع ہوگیا تھا جب اس کا وکرم ماڈیول چاند کے جنوبی قطب پرلینڈنگ سے چند لمحے دور تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وقت کے مطابق اس سیٹلائیٹ کی رات 1:30 بجے سے 2.30 بجے کے درمیان چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ متوقع تھی۔ انڈیا کا چندریان ٹو خلا میں چھوڑے جانے کے ایک ماہ بعد 20 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس خلائی جہاز کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں لیکن مودی کا کہنا تھا کہ ایسے مزید مواقع آئیں گے۔یاد رہے کہ بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کی ناکامی پر بھارت کو 900 کروڑ روپے کا جھٹکا لگا تھا، مشن ناکام ہونے پر نریندر مودی غصے میں اٹھ کر چلے گئے تھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team