اسلام آباد (الصفوت نیوز تازہ ترین )پاکستان نے افغان صدارتی انتخابات پر پاک افغان کراسنگ پوائنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ، 27 اور 28 ستمبر کو کسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان صدارتی انتخابات پر پاک افغان کراسنگ پوائنٹ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈرکراسنگ پوائنٹ 28 ،27 ستمبر کو مکمل بند رہے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ 27 اور 28 ستمبر کو کسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت نہیں ہوگی، ایمرجنسی مریضوں کو بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے جانے کی اجازت ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آج سے 29 ستمبر تک پیدل کراس کرنے والوں اور تجارتی گاڑیوں کی سخت چیکنگ ہوگی۔خیال رہے افغانستان میں ہفتے کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں ، جس میں اٹھارہ امیدوارمیدان میں ہیں تاہم موجودہ صدراشرف غنی اورافغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یاربھی صدارتی الیکشن لڑرہے ہیں۔افغان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ملک بھرمیں پانچ ہزارپولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ، الیکشن کے سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر باہتر ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ یاد رہے افغانستان میں صدارتی مہم کے دوران پرتشدد واقعات میں متعددافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team