لاہور(الصفوت نیوز ) فیملی کورٹ نے اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس فیملی کورٹ کے جج بابرندیم نے فاطمہ سہیل کے دعوے پر خلع کی ڈگری جاری کی۔ فاطمہ سہیل اور محسن عباس اپنے اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر فاطمہ سہیل نے مؤقف اپنایا کہ وہ مزید محسن عباس کے ساتھ گزارا نہیں کرسکتیں اور نہ ہی صلح کرسکتی ہیں۔اداکار محسن عباس نے بھی کہا کہ وہ فاطمہ سہیل کے ساتھ نہیں رہناچاہتے، عدالت خلع کی ڈگری جاری کردے۔اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے شوہر پر تشدد اور بےوفائی کا الزام عائد کر دیا،محسن عباس نے کہا کہ بچے کو ماں باپ دونوں کے پیار کی ضرورت ہے اس کیلئے قانونی راستہ اختیار کروں گا۔یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں اداکار کی اہلیہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ زبانی اور جسمانی تشدد بہت سہہ لیا، طلاق کی دھمکیاں بھی بہت برداشت کر لیں، سچ بتا دیا، ثبوت پیش کر دیئے، اب محسن عباس سے عدالت میں ملاقات ہوگی۔اس کے بعد محسن عباس نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شادی کے چند روز بعد ہی ان کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے اور ایسے جھوٹ بھی سامنے آئے وہ مجھے کہیں کا بتا کر کہیں اور چلی جاتی تھیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team