لندن (الصفوت نیوز) جن ممالک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہیں انہیں کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتااور وہ وہ دنیا کے ممالک کے درمیان سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں اور جہاں بھی امیر اور غریب کے قوانین الگ الگ رائج ہیں ان ممالک کا حال آپ لوگوں کے سامنے ہے۔کسی بادشاہ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب جنگ ہو رہی تھی تو اس نے اپنے وزیر سے پوچھا کہ کیا ہماری عدالتوں میں انصاف ہو رہا ہے اگر انصاف ہو رہا ہے تو ہم کامیاب بھی ہوں گے اور ہماری قوم کا مستقبل بھی روشن ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر ملک میں انصاف کو درجہ بندی کے بغیر مہیا کرنے کا یقینی بندوبست کیا جاتا ہے۔جس کی واضح مثال آسٹریلوی کرکٹر پر لگنے والی پابندی ہے کہ اس نے تیز رفتار گاڑی چلا کر قانون توڑاتو اسے کئی ماہ کی پابندی اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا جبکہ اس کے مقابلے میں اگر پاکستانی کرکٹر کو دیکھا جائے تو عمر اکمل صاحب کئی بار وارڈنز کے ساتھ دست و گریباں نظر آچکے ہیں۔ تاہم سابق آسٹریلوی لیگ سپنر اور لیجنڈ شین وارن پر برطانیہ میں ایک سال کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی جبکہ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شین وارن نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی تھی۔سابق کینگرو سپنر کے خلاف اس حوالے سے مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیزرفتاری کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر 1845 پاؤنڈز (تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team