جنیوا(الصفوت نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان اور کشمیریوں کیلئے منفرد دن ہے، انسانی حقوق کونسل کے سامنے پاکستان اور کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا اور ہمیں مشترکہ بیان دینے میں کامیابی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں 58 ملکوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 5 مطالبات کا ذکر کیا اور مشترکہ بیان میں بھارت سے کہا گیا کہ وہ کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینے۔ وزیرخارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں بھارت سے کہا گیا کہ وہ کشمیریوں کی آزادی اور سیکیورٹی کو متاثر نہ کرے ، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری اٹھائے اور مقبوضہ کشمیر میں کمیونکیشن شٹ ڈاؤن بحال کرے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مشترکہ بیان میں بھارت سے کہا گیا کہ سیاسی قیدی رہا کرے، کشمیر میں بے تحاشہ اور بے جا طاقت کا استعمال اور جبر فوری ختم کرے۔انہوں نے بتایا کہ مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دینے اور انسانی حقوق کمیشن آفس کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کیلئے آج یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team