لاہور ۔ (الصفوت نیوز)تھائی لینڈ کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں کے بادشاہ نے اپنی باڈی گارڈ خاتون کو اعلیٰ شاہی عہدہ دے دیا ہے۔سیاحت کے لیے دنیا بھر میں معروف مختلف جزائر پر مبنی ملک تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ ملازمہ کو اعلیٰ ترین شاہی عہدہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے اپنی باڈی گارڈ رہنے والی 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو ابتدائی طور پر رواں برس جولائی کے آغاز میں اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کیا تھا۔شاہی محل نے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ شاہی اعزاز پر تعینات کی جانے والی سنینات ونگوجری پکدے کی 46 صفحات اور 60 نایاب تصویروں پر مشتمل میگزین کو گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا۔خبر رساں اداروں کے مطابق میگزین میں دی جانے والی معلومات کے مطابق سنینات ونگوجری پکدے 1985 میں تھائی لینڈ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے2008 میں نرسنگ میں گریجوایشن کیا۔ آرمی کالج سے نرسنگ کرنے کے بعد مختلف کورسز کرنے اور جنگی پائلٹ کی تعلیم بھی حاصل کی اور بعد ازاں شاہی فوج میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کی۔سنینات ونگوجری پکدے کو پیشہ ورانہ خدمات کے عوض توجہ حاصل رہی اور وہ بادشاہ کی قابل بھروسہ اور قریبی محافظ خواتین میں سے ایک تھیں۔شاہی محل کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں سنینات ونگوجری پکدے کو متعدد مواقع پر بادشاہ کے انتہائی قریب دیکھا جا سکتا ہے۔سنینات ونگوجری پکدے فوج میں جنرل کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں، تاہم انہیں بادشاہ نے اچھی خدمات کے عوض رواں برس 26 جولائی کو اپنی 67 ویں سالگرہ پر اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کردیا تھا۔جنرل سنینات ونگوجری پکدے کو بادشاہ نے ولی عہد جیسا رتبہ رکھنے والے عہدے پر فائز کیا ہے اور یہ عہدہ تھائی لینڈ میں 100 سال بعد کسی خاتون کے پاس آیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کیا ہے، وہیں انہوں نے رواں برس مئی میں ایک اور خاتون محافظ سے شادی کرلی تھی۔بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے رواں برس مئی میں اپنی باڈی گارڈ خاتون 41 سالہ سوتھدا ایودھیا سے شادی کی تھی اور شادی کے محض 2 دن بعد ہی انہوں نے اسے ملکہ کا درجہ دے دیا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team