اسلام آباد(الصفوت نیوز)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’ کا مقدمہ عالمی عدالتِ انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مقامی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد یہ اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھایا جائے۔انھوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں وزیر قانون سمیت بین الاقوامی قوانین کے ماہر بھی موجود تھے جن سے مشاورت کے بعد یہ ’واضح، ٹھوس اور اصولی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے گا۔ یہ ہمارے پاس ایک مضبوط کیس ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دیگر تفصیلات وزارت قانون جلد جاری کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے قبل پاکستان کو اپنے پاس موجود قانونی آپشنز کو دیکھنا تھا اور ’تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہمارا ایک ٹھوس مؤقف ہے، اور اس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جا سکتا ہے اور اب مکمل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے۔‘دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا جبکہ مطالبہ کیا کہ ’عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔‘ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی ان سے ایک دن قبل 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team