’بن روئے‘، ’جانان‘ اور ’شیردل‘ جیسی فلموں اور ’دلدل‘ جیسے مقبول ترین ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک کسی نئے ٹی وی سیریل میں اداکاری نہیں کرے گیں جب تک انھیں کوئی ایسی سکرپٹ کی پیشکش نہیں ہوتی جس میں خاتون ہونے کے ناطے ان کا ایک نمایاں اور بھرپور کردار ہو۔کینیڈا میں پیدا ہوئی اور برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں رہائش پزیر ارمینا خان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کرنا چاہتی تھیں۔پاکستان جاکر ٹی وی سیریل اور فلموں میں کام کرنے کا خیال اس وقت آیا جب انھوں نے برطانیہ ميں ایک مختصر فلم بنائی کی تو لوگوں نے اخبارات میں لکھا ’پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ۔‘’مجھے اس وقت لگا کہ پاکستان میری شناخت کا ایک اہم حصہ ہے۔ پاکستان میرا ہے اور مجھے وہاں جا کر کام کرنا چاہیے۔۔۔ تاہم ایک آؤٹ سائڈر ہونے کے ناطے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں کچھ وقت لگا جو کہ آسان کام نہیں تھا’۔ارمینا کا شمار اس وقت پاکستان کی سرکردہ اور کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامے اپنی کہانیوں اور کہانی گوئی کے انداز کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہو رہے ہیں، لیکن ان کے موضوعات آج بھی بہت روایتی ہیں۔ٹی وی سیریل ’دلدل‘ میں اپنے کردار کے بارے میں ارمینا نے بتایا: ’مجھے معلوم تھا کہ وہ زاہد احمد کی کہانی ہے، لیکن میں نے اس سیریل میں اس لیے کام کیا کیونکہ اس ڈرامے کی کہانی غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر مبنی تھی جو کہ پاکستان میں ایک بڑا ایشو ہے۔ میں چاہتی تھی کہ اس ڈرامے میں جو پیغام ہے، کہ برطانیہ جانے کا خواب پورا کرنے کا واحد طریقہ قانونی ہے، میں اس پیغام کا برچار کرنا چاہتی تھی۔’ارمینا خان کی شبیہ ایک ایسی اداکارہ ہے کہ جو سماجی مسائل پر آواز اٹھاتی ہیں۔ ایک وقت تھا جب انھیں سوشل میڈیا پر لوگوں نے’ فیمینسٹ’ کہہ کر طنز بھی کیا۔لیکن ارمینا اس بات پر فخر کرتی ہیں۔ ’ہاں میں ایک فیمینسٹ ہوں، کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ مردوں اور خواتین کو برابری کا حق حاصل ہونا چاہیے۔‘بیشتر پاکستانی ٹی وی سیریلز میں خواتین کو روایتی کرداروں میں پیش کیے جانے کے حوالے سے ارمینا کا خیال ہے کہ اگر انھیں فوراً تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو دیکھنے والے اس کو مسترد کر دیں گے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team