لاہور(الصفوت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قائم کردہ کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی۔مصباح الحق نے پیر کی دوپہر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات کر کے کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا اور پھر باضابطہ طور پر ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی۔مصباح الحق نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کے مستقبل کے ہیڈ کوچ کے لیے ایک عرصے سے میرا نام لیا جا رہا ہے حالانکہ میں نے آج ہی یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کئی نامور اور قابل افراد نے درخواست جمع کرائی ہوں گی جس کے سبب سخت مقابلے کی توقع ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے کیونکہ یہ ٹیم کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے عہدہ جاری نہ رکھنے کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں بھی توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔مکی آرتھر، اظہر محمود اور گرانٹ فلاور کے معاہدوں میں توسیع نہ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے 9 اگست کو اشتہار دیا تھا اور ان عہدوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔امید ہے کہ پی سی بی آئندہ دو سے تین ہفتوں میں کوچنگ عملے کے تقرر کے حوالے سے فیصلہ کر لے گا اور 27 ستمبر سے شروع ہونے والے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستانی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا تقرر کردیا جائے گا۔دوسری جانب ……..
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو 3سال کے لیے قومی انڈر19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔اعجاز احمد 2009 سے پاکستان اے اور انڈر19 ٹیم کی کوچنگ سے منسلک ہیں جبکہ پاکستان کی سینئر کرکٹ ٹیم کے بھی اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔اس عہدے کے لیے اعجاز احمد کا مقابلہ سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق سے تھا لیکن وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل پینل نے تمام امیدواروں کے انٹرویو کرنے کے بعد اعجاز احمد کا انتخاب کیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اعجاز احمد اس دوران انڈر16 ٹیم کی بھی کوچنگ کریں گے اور 5 سے 14ستمبر تک کھیلنے والے انڈر19 ایشیا کپ کے بعد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ان کا پہلا امتحان آئندہ ماہ قومی اے ٹیم کا دورہ کینیا ہو گا جہاں وہ 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔اعجاز احمد 60 ٹیسٹ اور 250 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے دونوں فارمیٹس میں بالترتیب 3ہزار 315 اور 6 ہزار 564 رنز اسکور کیے۔انہوں نے 1983 سے 2007 تک فرست کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے 169 میچوں میں 9ہزار 889 رنز بنائے جبکہ وہ لیول 2 کے کوالیفائیڈ کوچ ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کرکٹر نے یہ اہم عہدہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں یہ موقع ملنے پر بہت خوش ہوں اور پاکستان کرکٹ کو بہترین نوجوان کرکٹرز کی فراہمی اور اس کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team