اسلام آباد(الصفوت نیوز) لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ اور فیملی کی ایک ارب سے زائد کی 41 جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ منشیات اسمگلنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق وزیر قانون کی ایک ارب سے زائد کی 41 جائیدادیں منجمد کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیدادیں رانا ثنا اللہ، اہلیہ، داماد اور بیٹی کے نام پر بنائی گئی ہیں، جائیدادوں کی مالیت ایک ارب 11 کروڑ 63 لاکھ 13 سے زائد ہے۔رانا ثنا اللہ کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے بھی 3 ممالک سے رابطہ کرلیا گیا ہے، کینیڈا، برطانیہ اور دبئی سے جائیدادوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پلاٹ خرید کر کچھ ہی عرصے بعد پلاٹ کروڑوں میں فروخت کرنا ظاہر کیا جاتا تھا، بلیک منی کو رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز کے ذریعے وائٹ کیا جاتا تھا۔منجمد کی گئی جائیدادوں کی فہرست کے مطابق پیپلز کالونی فیصل آبادمیں کمرشل پلازہ 8 کروڑ روپے کا ہے، پلاٹ نمبر 291 کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے، کمرشل ہال جی ففٹی 6 کروڑ اور 4 دکانیں ساڑھے 5 کروڑ روپے کی ہیں۔واضح رہے کہ کہ چند روز قبل اے این ایف کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ اور ان کے فیملی ممبرز کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم موجود ہیں، تمام جائیدادیں اور اثاثے منشیات کی اسمگلنگ کرکے بنائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 جولائی کو انسداد منشیات فورس نے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے سے حراست میں لیا تھا ، رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team