اسلام آباد(الصفوت نیوز تازہ ترین) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی، شہریار آفریدی کو اینٹی نارکوٹکس وزارت کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے میں 40 فی صد نجی ٹور آپریٹرز کو دینے کی منظوری دے دی، اجلاس میں وزارتِ توانائی کو عید کی چھٹیوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے لیے جج مقرر کرنے، عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا سیکریٹری تعینات کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے معذور افراد کی بحالی اور اعانت کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی، اس سلسلے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور ظفر مرزا کو آیندہ کابینہ اجلاس تک پالیسی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر زرتاج گل پر اظہار ناراضی بھی کیا، کہا کہ زرتاج گل کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، وزرا اختیارات کا نا جائز استعمال نہ کریں، وزرا نوکری، تقرر اور تبادلے کے لیے کسی محکمے کو خط نہ لکھیں۔
وزیر اعظم نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ سفارش کلچر ہماری حکومت کا منشور نہیں، دریں اثنا، وفاقی وزیر زرتاج گل کو سرکاری معاملات میں احتیاط کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عزیز و اقارب کی بھرتی پر وزرا خلافِ ضابطہ کام نہ کریں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team